میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے حس حکومت نہیں دیکھی ‘ نسیم وکی

انتہائی خراب معاشی حالات کی وجہ سے فنکار گھروں کے برتن بیچنے پر مجبور ہیں ‘ سینئر کامیڈین اداکار

پیر 20 جولائی 2020 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے حس حکومت نہیں دیکھی ، انتہائی خراب معاشی حالات کی وجہ سے فنکار گھروں کے برتن بیچنے پر مجبور ہیں اور ذہنی پریشانی کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنا والا نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ اسٹیج کی اداکارہ عالیہ چوہدری کی کسمپرسی کا یہ عالم ہے کہ وہ گھر کا کرایہ نہ دینے کی وجہ سے بے دخل کر دی گئیں اور ان دنوں ایک جھونپڑی میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔

بعض فنکار ایسے ہیں جن کے حالات انتہائی خراب ہیں لیکن وہ کسی کونہیں بتا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمیں اپنے گھر بلاتے تھے اور ہمیں جانتے تھے ، یہاں تک کہ نواز شریف اپنے ہاتھ سے پلیٹ میں کھانا ڈال کر دیتے ۔ موجودہ حکومت کا رویہ ایسا ہے کہ اس کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ، ایسا ہے جیسے عمران خان کسی کو جانتے ہی نہیں اور وہ واقعی کسی کو نہیں جانتے ، میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے حس حکومت نہیں دیکھی۔

متعلقہ عنوان :