عید الاضحی پر تین مزاحیہ ٹیلی فلمیں پیش کی جائیں گی

ٹیلی فلموں میں ’’ گھر کے نہ گھاٹ کے ‘‘ ،’’لڈو کی لیڈی ‘‘ اور ’’ رجو ‘‘ شامل ہیں

پیر 20 جولائی 2020 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) عید الاضحی پر تین ٹیلی فلمیں نجی ٹی وی چینلز سے پیش کی جائیں گی ۔ ٹی این آئی پروڈکشن کی ٹیلی فلم ’’فلم گھر کے نہ گھاٹ کے ‘‘ کی کاسٹ میں جاوید شیخ ، عمران رضا، شہروز ،صدف ،عروسہ ،احمد حسن ، زالہ سر جدی اور دیگر شامل ہیں ۔ مذکورہ پراجیکٹ کو افتخار عفی نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیلی فلم ’’لڈو کی لیڈی ‘‘اور ’’ رجو ‘‘ کی کاسٹ میں عمران رضا ،جبران عمران ،ہمایوں سعید ،اعجاز اسلم اور دیگر نے کردار نبھائے ہیں ۔

’’ لڈو کی لیڈی ‘‘ کی ڈائریکشن ارم بنت شاہد جبکہ ’’ رجو ‘‘ کی ڈائریکشن کے فرائض فرقان ٹی صدیقی نے سر انجام دئیے ہیں۔ عمران رضا نے بتایا کہ تینوں ٹیلی فلمیں مزاحیہ ہیں اور دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :