جو لوگ امسال حج نہیں کر سکے وہ اپنے پیسے مستحق رشتہ داروں ،غرباء میں تقسیم کر دیں‘ نرمل شاہ

اللہ تعالیٰ نیتوں کو دیکھتا ہے ،اس اقدام کا یقینا حج کی طرح ثواب ہوگا ‘ گلوکارہ کی خصوصی گفتگو

پیر 20 جولائی 2020 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) نامور گلوکارہ نرمل شاہ نے کہا کہ جو لوگ امسال حج نہیں کر سکے انہیں چاہیے کہ اس مقصد کیلئے بینکوں میں جمع کرائے گئے پیسے واپس لے کر اپنے مستحق رشتہ داروں اور غریبوں میںتقسیم کر دیں اور یقینا اس کا بھی حج کی طرح ثواب ہوگا ،اللہ تعالیٰ کی ذات نیتوں کو دیکھتی ہے اور موجودہ مشکل حالات میں یہ ان پیسوں کے بہترین استعمال ہوگا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نرمل شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے مالی حالات انتہائی خراب ہیں خاص طور پر سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ میری اپیل ہے کہ جن لوگوں نے حج کی ادائیگی کے لئے بینکوں میں پیسے جمع کرائے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے پیسے واپس کر اپنے مستحق رشتہ داروں اور غریبوں میں تقسیم کریں کیونکہ خدا کی ذات نے پھر توفیق دی تو حج اور عمرہ کی ادائیگی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :