سینما ہال اورتھیٹرزبندہونے سے فنکاروں،تکنیک کاروں کے گھروں میں فاقے ہیں،شہزاداقبال

حکومت نے ہم کوفقیربنادیا ہے،خدارافلم انڈسٹری کوبحال کرکے ،تھیٹراورسینماگھروں کی بندش کوختم کیا جائے ،فلم پروڈیوسرکی گفتگو

پیر 20 جولائی 2020 09:30

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) معروف فلمسٹاروفلم پروڈیوسرشہزاداقبال نے کہا ہے کہ تھیٹراورسینما ہال بندہونے کی وجہ سے فنکاروں اورتکنیک کاروںکی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،اورنوبت گھروں میں فاقوں تک پہنچ چکی ہے،لیکن اس کے باوجودحکومت اپنے رویئے اورفیصلے سے ٹس سے مس نہیں ہورہی،شہزاداقبال نے کہا کہ ہماری حکومت شوبزکوکچھ نہیں سمجھتی حالانکہ حکومت کو فلم انڈسٹری اور تھیٹرسے اربوں روپے کا ٹیکس جاتاہے ،انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا لاکھوں روپیہ لگ چکا ہے ،بہت سے پروجیکٹس تیارپڑے ہیں بہت سی فلمیں زیرتکمیل ہیں،شہزاداقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے سچ پوچھوتوہمیں فقیربنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ عیدالااضحی کے موقع پر تھیٹراورسینما ہال کی بندش کو کھولا جائے اور حکومت فنکاروں اور دیگر انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی مالی امدادبھی کرے تاکہ ہم اپنے پائوں پر دوبارہ سے کھڑے ہوسکیں،شہزاداقبال نے مزیدکہا کہ ہم حکومت کے ایس اوپیزکے تحت کام کریں گے،وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہمارے مسائل کوفوری حل کروائیں تاکہ ہم بھی عیدکی خوشیاں منا سکیں۔

متعلقہ عنوان :