نئی پنجابی فلم ’’عشق میرا انمول‘‘ایک مکمل میوزیکل،کلچرل فلم ثابت ہوگی،صفدرماہی

پاکستان فلم انڈسٹری میں طویل عرصہ بعد شائقین کو اچھا اور معیاری میوزک سننے کو ملے گا،گلوکارواداکارکی گفتگو

پیر 20 جولائی 2020 09:30

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فوک گلوکارواداکارصفدرماہی نے کہا ہے کہ میری فلم ’’عشق میرا انمول‘‘میوزک اور موضوع کے اعتبار سے منفرد فلم ثابت ہو گی جو فلم بینوں کے معیار پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فلم پر بھرپور محنت کی ہے اور تمام کاسٹ نے بھی ایک ٹیم ورک کی صورت میں کام کیا ہے،مجھے یقین ہے کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد کامیابی کے ریکارڈ قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم’’عشق میرا انمول‘‘کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں جن کے کریڈ ٹ پربہت سے سپرہٹ پروجیکٹس ہیں،جن کی تکمیل کے لئے وہ دن رات شوٹنگزمیں مصروف ہیں،صفدرماہی نے کہا کہ ’’عشق میرا انمول‘‘ایک مکمل میوزیکل،کلچرل فلم ثابت ہوگی،جس میں پنجاب کی ثقافت کی صحیح معنوں میں عکاسی کی گئی ہے،پاکستان فلم انڈسٹری میں طویل عرصہ بعد شائقین کو اچھا اور معیاری میوزک سننے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ فلم میں میرے ساتھ ہیروئن کا کردارصائم علی اورنادرہ چودھری نے باخوبی نبھایا ہے۔