Live Updates

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سے تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹریخواجہ فاروق احمد کی ملاقات

پیر 20 جولائی 2020 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری،سابق وزیر بلدیات،برقیات،ہائیڈر الیکٹرک بورڈ و تعمیرات خواجہ فاروق احمد کی ملاقات۔دونوں راہنمائوں کے درمیان ملاقات کے دوران خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ 5اگست 2019ء کے بھارت کے غیر قانونی فیصلہ بین الاقوامی معاملات اور UNOمیں آنجہانی وزیراعظم جواہر لال نہرو کی عالمی برادری کے سامنے کشمیر میں رائے شماری کروانے کے واضح اعلان کے بالکل برعکس کیے گئے اقدامات کے بعد پہلی بار 5اگست کو روایتی جلسے کرنے کے بجائے پوری ریاست میں یوم سیاہ منانے کی اپیل کرے۔

انہوں نے کہا کہ 5اگست 2020کوآزادکشمیر،پاکستان،برطانیہ،مڈل ایسٹ،امریکہ،کینڈا،جنیوا جہاں جہاں کشمیر ی موجود ہیں پوری قوت کے ساتھ بھارت کے ناجائز قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منائیں۔

(جاری ہے)

پرامن ریلیاں،احتجاج کریں،بھارتی بربریت کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے لائیں۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ جس طرح اسرائیل نے فلسطین میں اصل باشندوں کی اکثریت کو کم کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

اس طرح بھارت ریاست میں ہندوؤں کو آباد کرنے کے لیے انہیں ڈومیسائل دینے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہندوستان سے فری بس سروس مقبوضہ ریاست تک چلانے کا انتظام بھی کیا ہے تاکہ کسی بھی متوقع رائے شماری کے ذریعے ریاست جموں وکشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کیا جاسکے۔جسے روکنا بین الاقوامی برادری کا فرض ہے۔خواجہ فاروق احمد نے چیئرمین کشمیر کمیٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ 5اگست 2020کے حوالے سے اس بار کشمیریوں کے احتجاج کو اجاگر کرنے کے لیے ایسا واضح لائحہ عمل ترتیب دیں تاکہ پوری دنیا میں بھارت کے مذمو م عناصر کشمیریوں کی نسل کشی اور ریاست کی عددی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کو بے نقاب کیا جاسکے۔

اس موقع پران کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینئر راہنما منیر حیدر اعوان بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات