اگر کے۔ایچ خورشید مرحوم زندہ ہوتے تو مظلوم کشمیری اتنے بے بس نہ ہوتے‘خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ

پیر 20 جولائی 2020 10:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) مرکزی صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ و صدر سپریم کورٹ بار خواجہ منظور قادر ایڈوکیٹ کا دورہ مظفرآباد پریس کلب ،سلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب کے نومنتخب صدروسیم اختر پروانہ کو پریس کلب کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے منظور قادر ایڈوکیٹ نے کہا کہ نظریہ خورشید ہی ریاست جموں و کشمیر کی آزادی ،کشمیریوں کی بقاء ،سلامتی اور آزادی کا باعث بنے گا۔

اگر کے۔ایچ خورشید مرحوم زندہ ہوتے تو مظلوم کشمیری اتنے بے بس نہ ہوتے،ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ کے۔خورشید کی موجودگئی میں کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا،منظور قادر ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ آج ریاست جموں کشمیر نازک ترین دور سے گزر رہی ہے ہم حکمرانوں پے یہ بات واضع کرنا چاہتے ہین کہ اگر کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ کیا گیا تو ریاستی عوام اپنے حقوق کے دفاع کے لئے پوری قوت سے مزمت کرئینگے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بہنوںاور بھایئوں کو اس بات کا یقیں دلایا کہ آزاد کشمیر کے عوام بلا امتیاز بغیر کسی سیاسی اختلافات کے کشمیری عوام کے ساتھ ہیں،ہم کشمیر کی آزادی اور ہندوستان کی بربادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ہندوستان کے مظالم اور جبری قبضے سے ازادی دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔