دواریاں سے کورونا وائرس کے مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

پیر 20 جولائی 2020 10:00

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کی ہدایت پرریپڈ ریسپانس ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت فوکل پرسن کووڈ 19-سید مبشر گیلانی کی نگرانی میں دواریاں سے کورونا وائرس کے مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔ ضلع بھر میں کروناوائرس کی تشخیص کیلئے ر ینڈم سمپلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈسٹرک فوکل پرسن اسسٹنٹ ڈائر یکٹرصحت سید مبشر گیلانی اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن خواجہ ضیائ الدین کی نگرانی میں خواجہ سیری،ملک سیری اوردواریاں سمیت دیگر علاقوں میں کروناوائرس کے شبہے میں دو درجن سے زائدافراد کی رینڈم سیمپلنگ کی اور لئے گئے نمونوں کو ٹیسٹنگ کے لئے مظفر آباد بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کی ہدایت پرریپڈ ریسپانس ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت فوکل پرسن کووڈ 19-سید مبشر گیلانی کی نگرانی میں دواریاں سے کورونا وائرس کے مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کروناوائرس سے متاثرہ علاقہ دواریاں /آٹھمقام و دیگر علاقوں میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے رینڈم سمپلنگ کا سلسلہ ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی کی ہدایت پر جاری ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اسسٹنٹ ڈائر یکٹر صحت سید مبشر گیلا نی نے لوگوں کو ایس او پی پر سختی سے عمل کر نے کو کہا ان کا کہنا تھا لوگ بلا ضرورت گھروں سے با ہر نہ نکلیں،ہا تھ ملا نے سے گر یز کر یں اور اگر با ہر جا نا ہو تو ہجوم میں نہ جا ئیں اور چیزوں کو غیر ضروری نہ چھو ئیں اگر کسی کو بخار،کھا نسی،یا سا نس لینے میں دشواری ہے اور اگر اس نے گزشتہ 14دنوں میں بیرون ملک کا سفرکیا یا کسی ایسے شخص سے قر یبی رابطے میں رہاہے تو اس کو چا ہئے کہ وہ گھر پر ہی رہے اور گھر والوں سے میل جول میں فا صلہ رکھے اور فون کے ذریعے اپنے معالج سے رابطہ کرے اور اپنا ٹیسٹ کروائے ان کا کہنا تھا کہ آج جو سیمپل لیے گئے ہیں ان کو ابھی ہی مر کز کو ارسا ل کر دیا جا ئے گا جن کے ریزلٹ چوبیس گھنٹوں میں موصول ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :