سرینگر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں اورنوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

پیر 20 جولائی 2020 11:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے نواح میں صورہ کے علاقے آنچارمیں بھارتی فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھاری فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کرگھر گھرتلاشی شروع کی جس کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوجیوںنے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تو مقامی نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھرائو کیا جس کے بعد بھارتی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ فوجیوں نے علاقے میں کھڑی لوگوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔