آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی یوم الحاق پاکستان انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا

آزاد کشمیر بھر میں ریلیاں نکالی گئیں‘بھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی گئی ‘ شرکاء ریلی نے پاکستان کامطلب کیالااللہ الااللہ اورکشمیربنے کاپاکستان کے نعرے بھی لگائے

پیر 20 جولائی 2020 11:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی یوم الحاق پاکستان انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔اس سلسلہ میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم کی زیرصدارت میںایک ریلی نکالی گئی۔ریلی میںضلعی آفیسران،شہریوں،سول سوسائٹی،سرکاری ملازمین ومختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شرکاء ریلی نے اس موقع پربھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔شرکاء ریلی پاکستان کامطلب کیالااللہ الااللہ اورکشمیربنے کاپاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ریلی شہرکاچکرلگاتی ہوئی بلدیہ حال میںجلسہ کی شکل اختیارکرگئی۔جلسہ کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم نے کی جب کہ جلسہ کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد تھے اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرزراعت راجہ الیاس،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسول ڈیفنس سرداررفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راجہ وحید،صدرمعلم حمیدزیدی،ضلع مفتی عابدحسین چوہدری،انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان،میڈیانمائندگان کے علاوہ کثیرتعدادمیںملازمین،سول سوسائٹی وشہریوںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ راجہ منصف داد،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی،،رہنماپی پی پی نصیرراٹھور،مہاجرین انجمن فلاح وبہبودکے محمودقریشی ایڈووکیٹ،راجہ گلفراز،غیرجریدہ ملازمین کے سابق صدرملک عبدالقیوم،ٹیچرآرگنائزیشن تحصیل کوٹلی کے صدریعقوب مغل،سیکرٹری جنرل ن لیگ کوٹلی سٹی معروف طفیل،لیگی رہنماراجہ گلفرازخان،صدرایپکا سردارگلفراز،نامورمذہبی رہنماقاری مشتاق کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم نے کہا کہ تحریک آزادی آزادی کشمیردرحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہی ہے اورہم کشمیرکی آزادی کے لیے بھرپورجدوجہدجاری رکھیںگے انہوںنے کہاکہ ریاست جموںوکشمیرکے عوام پاکستان کے ساتھ مذہبی،نظریاتی اوراقتصادی رشتے مضبوط کئے ہوئے ہیںانہوںنے کہاکہ یہ کشمیری ہی تھے جنہوںنے پاکستان کے وجودمیںآنے سے بھی پہلے خوداپنے آپ کواوراپنی تقدیرکوپاکستان سے وابستہ کیااس لحاظ سے کشمیری باقی پاکستانیوںسے بھی پہلے کے پاکستانی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے جواںسال آزادی پسندرہنماشہیدبرہان مظفروانی اوران کے شہیدساتھیوںنے تحریک آزادی کے لیے اپنی جانوںکانذرانہ پیش کرکے آزادی کی شمع کوروشن رکھاہے مقررین نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکے لیے ہم مقبوضہ کشمیرکے حریت پسندوںکی پشت پرہیں پاکستان کی18کروڑعوام جدوجہدآزادی کی کامیابی کے لیے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی سیاسی،سفاتی،اخلاقی حمائت جاری رکھے ہوئے ہیںمقررین نے کہاکہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیراورجنوبی ایشیاء میںامن کے قیام کے لیے اپناذمہ دارانہ کرداراداکرے۔

مقررین نے کہاکہ ہندوستان نے ساتھ لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوںکے عالمی سطح پرتسلیم شدہ حق خودارادیت کودباررکھاہے اورکئی برسوںسے کشمیرمیںخون کی ہولی کھیلی جارہی ہے مقررین نے کہاکہ کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے بھارت طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پیدائشی حق ، حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا کشمیری عوام بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی اس مذموم سازش کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اور شہداء کشمیر کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔