نیلم زمین الاٹمنٹ معاملہ،سیکشن آفیسر جنگلات کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

پیر 20 جولائی 2020 11:00

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) نیلم زمین الاٹمنٹ معاملہ،سیکشن آفیسر جنگلات کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ،فرخ ندیم نے ہی درخواست وصول کی اور پھر اس معاملے کو انھوں نے ہی دوستوں سے شیئر کیا جس سے بات سوشل میڈیا تک پہنچ گئی،سپیکر اسمبلی اورسیکرٹری جنگلات سیکشن آفیسر کو شامل تفتیش کریں تو ساری صورتحال سامنے آ جائیگی،تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم کے سیاسی و سماجی راہنمائوں سفیر احمد چوہدری ،حفیظ احمد پیرزادہ ،چوہدری سلام دین،اشفاق احمد ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ سپیکر اسمبلی کے خلاف سازش کرنے میں بھی مبینہ طور پر سیکشن آفیسر جنگلات ملوث ہیں ،ممبر اسمبلی اسد علیم شاہ کی نیلم میں زمین الاٹمنٹ کی درخواست سامنے آنے کے بعد دو صحافیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کیخلاف احتجاج شروع ہو چکا ہے،سپیکر اسمبلی اور ان کے متعلقین درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں جس کے بعد سیکرٹری جنگلات نے انکوائری کمیٹی قائم کی ،دو صحافیوں کیخلاف ایف آئی آر اندراج کے بعد حالات سنگین ہو گئے،معاملہ کی طے تک پہنچنے کیلئے سیکشن آفیسر کو زیر تفتیش لایاجائے ،بہت سارے مسائل از خود حل ہو جائیں گے۔