Live Updates

آمدہ انتخابات میں موثر اور بھرپور کردار ادا کریئنگے‘زاہد اکرم ایڈووکیٹ

پیر 20 جولائی 2020 11:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماء زاہد اکرم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آمدہ انتخابات میں موثر اور بھرپور کردار ادا کریئنگے۔

(جاری ہے)

ہماری ہر مسلہ پر گہری نظر ہے کھاوڑہ میں جو کچھ ہو رہا ہے نوجوان اسے دیکھ رہے ہیں اب ہمیں وارداتی گروپ ،سیلفی ، فیس بک سے بچ کر اگے نکلنا ہو گا،کھاوڑہ کے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے اور پھر جو پہلوں تہی کی گئی شدومد کے ساتھ سامنے لائنگے زاہد اکرم کھاوڑہ کی نو یونین کونسلز کے معززین کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ کہ وارداتی لیڈروں سے عوام کو بچایا جائے مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع کے لئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات