لوگ خود کچھ نہیں کر پاتے تو دوسروں کی محنت کا مذاق اٴْڑاتے ہیں‘ شمعون عباسی

پیر 20 جولائی 2020 11:57

لوگ خود کچھ نہیں کر پاتے تو دوسروں کی محنت کا مذاق اٴْڑاتے ہیں‘ شمعون ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) پاکستانی اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ بس ایک دوسرے کا مذاق ہی اٴْڑا سکتے ہیں، خود کچھ نہیں کر پاتے تو دوسروں کی محنت کا مذاق اٴْڑاتے ہیں۔خیال رہے کہ مقامی سندھی ٹی وی چینل نے شہرہ آفاق تٴْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے طرز کا ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ٹی وی چینل پر تنقید کی جارہی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس تنقید کو دیکھتے ہوئے شمعون عباسی نے اظہار برہمی کیا اور اپنا مواد سپورٹ کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بٴْک پر شمعون نے اپنی ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دیکھ رہا ہوں کہ انڈسٹری کے بیشمار لوگ لوکل پروڈکشن پر تنقید کررہے ہیں، پر مجھے اس پروڈکشن میں محنت، کوشش اور سچی لگن دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ ہمارے لوگ خود تو کچھ نہیں کرسکتے لیکن دوسروں کی محنت کا مذاق بناتے ہیں، ہمارے لوگ بس ایک دوسرے کا مذاق ہی اٴْڑا سکتے ہیں۔اداکار نے لوکل پروڈکشن پر تنقید کرنے والوں کیلئے انتہائی سخت الفاظ استعمال کئے اور لکھا کہ ’لعنت ہے ایسے لوگوں پر جو دوسروں کی محنت کو اپنے مزے کے چکر میں دفن کردیتے ہیں۔اپنے پیغام کے آخر میں شمعون نے پروڈکشن ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :