شارجہ، 100فیصد سرکاری ملازمین کی کام پر واپسی

پیر 20 جولائی 2020 13:20

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور شارجہ ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ (ایس ایچ آر ڈی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق سلطان بن خادم نے کہا ہے کہ گذشتہ روز سے تمام سرکاری ملازمین کی اپنے محکموں اور اداروں میں کام پر واپسی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ حکومت کی ایگزیکٹو کونسل کی ہدایت کے مطابق اور نظامت کے جاری کردہ سرکلر کی بنیاد پرآج سے محکموں اور دفاتر میں ملازمین کی واپسی کا عمل شروع ہوا ہے۔

ہ فیصلہ شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے حکم کے مطابق کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے بعد تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عام زندگی میں بتدریج واپسی کے جامع منصوبے کا حصہ ہے۔