علی ظفر نے اپنی اہلیہ سمیت اغواء ہونے کی کہانی بیان کردی

پیر 20 جولائی 2020 14:29

علی ظفر نے اپنی اہلیہ سمیت اغواء ہونے کی کہانی بیان کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) اداکار علی ظفر نے اپنی اہلیہ سمیت اٖغواہونے کی کہانی بیان کردی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ تقریبا 12 سال قبل پیش آیا تھا جب اداکار علی ظفر اور ان کی اہلیہ عائشہ کو صرف چھ گھنٹے کے لئے اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اغواء کار ان کی گاڑی بھی اغوا کر کے لے گئے تھے کیونکہ دونوں کو لاہور میں سی ڈی شاپ کے باہر اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کار نے دونو ں میاں بیوی کو تین گھنٹے تک مختلف جگہ پر منتقل کیا اور ان دونوں سے کہا کہ وہ اپنے والدین سے ڈھائی لاکھ روپے تاوان کا بندوبست کرنے کو کہیں ورنہ وہ انہیں گولی مار دیں گے تاہم تاوان کی ادائیگی پر انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :