بلوچستان نیشنل پارٹی کا تحصیل ناگ میں پارٹی کے رہنما ریٹائرڈ پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور انکے ساتھی عبدالرشید بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

پیر 20 جولائی 2020 22:26

ماشکیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی زائد بلوچ نے اپنے ایک مزمتی بیان میں گزشتہ روز سب تحصیل ناگ میں پارٹی کے رہنما ریٹائرڈ پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور انکے ساتھی عبدالرشید بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بلوچستان کے پڑھے لکھے دانشور اور سیاسی کارکنوں کو قتل و غارت گری اور ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ صوبائی حکومت کی امن و امان کی بحالی کی بلند وبانگ دعوں پر سوالیہ نشان ہے بی این پی ایسے منفی بزدلانہ ہتھکنڈوں سے کھبی بھی مرعوب نہیں ہوگی امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر اربوں روپے مختص اور خرچ کرنے کی باوجود پرامن شہری غریب عوام اور سیاسی کارکنوں کی جان و مال غیر محفوظ ہیں شہید پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور عبدالرشید بلوچ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ سرحدی تحصیل ماشکیل کافی عرصے سے چوری ڈکیتی و دیگر جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن چکا ہے آئے دن سفید ریش معزز شریف اشخاص اور بارڈر پر اپنے بچوں کی پیٹ بھرنے کے لیے غریب لوگوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کی جاتی ہے انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے اور وہ چوری ڈکیتی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سرحدی تحصیل ماشکیل میں چوری ڈکیتی و دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں تاکہ غریب لوگوں کی جان ومال عزت و آبرو چادر و چار دیواری محفوظ ہو سکیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے لکھے پڑھے افراد سیاسی کارکنوں ترقی پسند روشن خیال قوم وطن دوست سوچ فکر سے وابستہ چیدہ چیدہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے راستے سے ہٹانے کی بنیادی مقصد صوبے کی حقوق کے لیے سیاسی جمہوری انداز میں جدوجہد کرنے والوں کی آواز کو کمزور کرنا اور یہاں کے ساحل وسائل مال و مڈی اور قدرتی دولت پر اپنے دائمی قبضہ جمانے اور لوٹ و کھسوٹ ظلم و جبر کے ذریعے اپنے غیر جمہوری سوچ و فکر کی تسلط کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کو مزید غربت معاشی تنگ دستی جہالت پسماندگی احساس محرمیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں اور بی این پی جیسی سیاسی نظریاتی فکری ترقی پسند روشن خیال قوم وطن دوست حقوق کی جدوجہد کے لیے برسر پیکار یہاں کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت کی موجودگی میں ہرگز مفاد پرست موقع پرست کرپٹ عناصر اور غیر جمہوری قوتوں کے منصوبے اور سازشیں کامیابی نہیں ھونگے انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ ریٹائرڈ شہید پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور انکے ساتھی عبدالرشید بلوچ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔