سول اسپتال کراچی میں پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف سندھ کا اجلاس

تمام رہنمائوں نے سکھر میں ہونیوالے 5 لوگوں کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی

پیر 20 جولائی 2020 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف سندھ کا اجلاس سول اسپتال کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی صدر قیوم خان مروت نے کی۔اجلاس میں مرکزی رہنما ستار عباسی، سینئر نائب صدر مشتاق ناریجو، نائب صدر احمد بادشاہ خٹک، سیکرٹری اطلاعات لیاقت مستوئی، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شفیق اعوان، سیکرٹری اطلاعات شاہزیب خان ،سول یونٹ کے صدر حضرت کلام خان ،سیکرٹری جنرل حنیف اعوان، مجید جمالی ،کریم خان ،سعید اعوان ،حبیب بلوچ، لطیف بلوچ، عادل میمن، کاشف مروت، جاوید خان، اللہ بخش سوری، شکیل مسیح، ارون لال، سید غوث علی شاہ، سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال کے سیکرٹری جنرل نجم، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تحسین پٹیل، یوسف میمن، اوجھا اسپتال کے صدر قائم جوکھیو نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام رہنمائوں نے سکھر میں ہونیوالے 5 لوگوں کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔رہنمائوں نے کہاکہ ہم سید امیر حسین شاہ جو کہ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے خود ساختہ صدر بنے ہوئے ہیں ہم انکو اور ان کے حواریوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ تنظیم ان کی ذاتی جاگیر نہیں ہے، امیر حسین شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو اعتماد میں لیئے بغیر فیصلے کرتے ہیں اور گذشتہ کئی برس سے تنظیم کے خود ساختہ مرکزی صدر بنے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے کسی بھی صوبہ میں کوئی ایک بھی یونٹ کام نہیں کر رہا.۔

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کو ایک شخص نے یرغمال بنایا ہوا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ذمہ دار کے کہنے پر بھی تنظیمی معاملات درست کرنے کے بجائے تنظیم کیخلاف کام کر رہے ہیں. بعد ازاں صوبائی صدر قیوم خان مروت نے کہا کہ تمام عہدیدار اپنی جگہ پر کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے اگلے ہفتے تمام یونٹس، ڈویژن، اور ڈسٹرکٹ میں تمام دوستوں کی مشاورت سے تبدیلیاں کی جائیں گی