آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید07 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

53کرونا کے مریض صحت یاب ،247نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ،رپورٹ

پیر 20 جولائی 2020 23:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید07 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور53کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ247نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 01کا تعلق راولاکوٹ ،3کا میرپور،اور3کا کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک22741 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور1922افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی1254افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جبکہ621مریض زیر علاج ہیں اور 47مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 17کا تعلق مظفرآباد،05کاراولاکوٹ،06کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی،5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور5کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی1254 افرادمیں سے باغ سے 85،بھمبر سی150، جہلم ویلی26،حویلی17، کوٹلی 131،میرپور255،مظفرآباد434،نیلم 17، راولاکوٹ79،سدھنوتی سی60 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کے 621 مریضوں میں سی550مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ71مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں12،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد7،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں3،ڈی ایچ کیو نیلم میں5،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں3،ڈی ایچ کیو باغ میں3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 17، نیو سٹی ہسپتال میرپور09، ڈی ایچ کیو بھمبر میں10،ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 2مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق19979افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :