Live Updates

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،پی ٹی آئی کے سینئر راہنما چوہدری لطیف رضا کی عیادت کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے

پیر 20 جولائی 2020 21:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر ،سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،پی ٹی آئی کے سینئر راہنما چوہدری لطیف رضا کی عیادت کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ۔ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد،مرتضیٰ گیلانی،سردار گل خنداں،سردار تبارک علی،صدر وارڈ جلال آباد ملک عمر مجاہد کی قیادت میں بھرپور استقبال،اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے لطیف رضا کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ساتھی ہمارا سرمایہ ہیں،اس موقع پر انہوں نے جہلم ویلی کے لیے تنظیمی امور کے لیے باڈی کے قیام کا بھی اعلان کرتے ہوئے خواجہ فاروق احمد ،سردار تبارک اور لطیف رضا پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے تنظیمی امور کو مزید بہتر کرنے کے بھی احکامات صادر کیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں مسلم لیگ ن سے درجنوں افراد مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔شامل ہونے والوں میں ریٹائرڈ صدر معلم سید فضل حسین شاہ،سید سجاد حسین شاہ،سید ممتاز حسین شاہ نے اپنے خاندان سمیت خواجہ فاروق احمد کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھوں پر بیعت کرلی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،خواجہ فاروق احمد،سردار تبارک علی اور دیگر نے نئے شامل ہونے والوں کو ہارڈال کر خوش آمدید کہا ۔بعد ازاں ممتاز سیاسی وسماجی وکاروباری راہنماملک اشفاق کی والدہ محترمہ کی وفات پر خصوصی دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات