ظفر اقبال غازی کے خلاف من گھڑت جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج ہوئی ہے جو کہ سراسر غلط ہے ‘مسلم کانفرنس کھوئی رٹہ

پیر 20 جولائی 2020 21:31

ڈونگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس تحصیل کھوئیرٹہ کا ایک اہم ترین اجلاس زیر صدارت صدر مسلم کانفرنس کھوئیرٹہ ظفر اقبال غازی منعقد ہوا جس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری راجہ طالب حسین نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر حلقہ ظفر اقبال غازی کے خلاف من گھڑت جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج ہوئی ہے جو کہ سراسر غلط ہے عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہمارا جمہوری حق ہے ہم اس ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ صغیر خان ایڈووکیٹ نے مذمت کی اور اس کو غیر قانونی غیر اخلاقی حرکت قرار دیا اجلاس کے دیگر عہدیداران راجہ ساجد سابق پبلک ریلیشنز آفیسر برائے وزیراعظم ،راجہ اشفاق سینٹر نائب صدر ،راجہ احسن الیاس سیکرٹری اطلاعات، راجہ ساجد رابطہ سیکرٹری، سید حبیب شاہ نائب صدر سٹی، صادق مغل سٹی صدر ،راجہ معروف ریحان صدر یونین کونسل کھوئیرٹہ ،راجہ بہزاد یونین کونسل کھوڑ ،نعمان غازی سیکرٹری اطلاعات یونین کونسل کھوڑ، سید عدیل کاظمی ممبر مرکزی مجلس عاملہ، چوھدری شوکت یونس ممبر مرکزی مجلس عاملہ، راجہ واجد ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری حلقہ کھوئیرٹہ، ضیاء الرحمن چیئرمین غازی فورس، چوھدری محمد بشیر پہاڑیا، صوفی عبد الرشید ،ماجد شفیع چوھدری سابق صدر یوتھ ونگ، راجہ رضوان دانش صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کھوئیرٹہ، علی رشید کالس سیکرٹری مالیات یوتھ ونگ اور بہت سے دیگر عہدیداران نے ظفر اقبال غازی کے خلاف جھوٹی سیاسی ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کی اورہر طرح کے حالات میں اپنی وفاداری کا ساتھ دینے کا اعلان کیا آخر میں سابق امیدوار اسمبلی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کھوئیرٹہ کے پارلیمانی لیڈر راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ نے ظفر اقبال غازی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وادی بناہ پر کوئی مشکل گھڑی آئی سیاسی اختلافات کو بلا طاق رکھتے ہوئے جس شخصیت نے ہر ایک کے دکھ درد میں ساتھ دیا ان کی مدد امداد کی وہ ظفر اقبال غازی ہیں ایسے سیاسی سماجی اور دینی اقدار کے حامل عوامی خدمت گار پر مکارانہ شاطرانہ اور من گھڑت جھوٹی ایف آئی آر درج کرنا انتظامی اور حکومتی نااہلی ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ھیں جماعت کی طرف سے جو ٹائم ہم کو دیا گیا ہے ہم اس کا انتظار کریں گے انتظامیہ فوراًایف آئی آر کو خارج کرے بصورت دیگر ھم تحصیل کھوئیرٹہ کو مکمل جام کریں گے جس کی ذمہ دار انتظامیہ اور حکومت ھو گی ھم سب گرفتاریاں دیں گے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے آخر میں انہوں نے سانول ضمیر چوھدری آئی ایس ایف کے رہنما شفیق بائیں تھلوی اور دیگر جن کے خلاف ایف آئی آر درج ھوئی ھے سے اظہار یکجہتی کرتے ھو? اپنی مدد کا اظہار کیا کہ آپ اپنے حقوق کی خاطر نکلے ھو حکومت کا فرض بنتا ھے وہ آپ کا حق آپ کو دے ھم ان شائاللہ تعالیٰ اپنی عوام کے حقوق کی خاطر دامے درمے سخنے ھمیشہ ساتھ رھیں گے یہی مسلم کانفرنس کی ریت رھی ھے جو ریاست کی وارث اور سواداعظم جماعت ھے آخر میں جماعت کے استحکام اور ریاست جموں وکشمیر اور ملک پاکستان کی ترقی سالمیت اور بقا کے لیے خصوصی دعا کی گء شہدائے کشمیر شہداء افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔