Live Updates

تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے‘عبدالماجد خان

وفاق اپنی تمام تر مالی مشکلات کے باوجود آزادکشمیر کے پی ایس ڈی میں کروڑوں روپے کا اضافہ کیا

پیر 20 جولائی 2020 21:35

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) پی ٹی آئی سٹی ہٹیاں بالا کے سیکرٹری مالیات صادقین احمد شیخ کی جانب سے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالماجد خان کے اعزاز میں ظہرانہ۔ ظہرانے میں پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی کے صدر اخلاق خان، جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر مغل، یوتھ رہنما رئیس خان ترین اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالماجد خان نے کہا کہ تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے۔ ضلعی تنظیم، تحصیل ہا و سٹی کی تنظیمات کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی کا حصہ بن رہے۔ پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے کامیاب دورے سے جہلم ویلی میں پی ٹی آئی کو مذید تقویت ملی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اخلاق خان اور ذیشان حیدر نے کہا کہ وفاق اپنی تمام تر مالی مشکلات کے باوجود آزادکشمیر کے پی ایس ڈی میں کروڑوں روپے کا اضافہ کیا۔

وفاقی حکومت کے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک احساس پروگرام ودیگر اقدامات سمیت جو کچھ ہوا وہ وفاقی حکومت نے کیا ہے حکومت آزادکشمیر نے لاک ڈاؤن،گرفتاریاں،ڈنڈے،تضحیک کرنے کے علاوہ کوئی کام کیا ہو تو وہ عوام کو بتادے۔ہم کشمیری وفاقی حکومت کے ان جملہ پروگرامات پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں کرتے رہیں گے اور عوام کو انکی دہلیز پر تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ پی ٹی آئی کشمیر کے اقتدار کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے اور پی ٹی آئی کشمیر اس وقت آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے کہ ہم قائد پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیرسے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات