ڈونگی‘ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج

پیر 20 جولائی 2020 21:35

ڈونگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کہوئیرٹہ میں سول ڈکٹیٹر شب کا منہ بولتا ثبوت ہے احتجاج کرنے والوں کا موقف سننے کے بجاے ان پر ایف آئی آر کاٹ کر ہرساں کرنے کی ناکام کوشش ہے ان خیالات کااظہار تحصیل صدرپی پی پی عبدالقیوم چوہان نے کھوئی ر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا انھوں نے کہا کہ حکومتی وزیر اور اس کے چہتے ایس ایچ او عوام کو اپنے حقوق کی آواز سے دستبردار نہیں کر سکتے پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت کھوئی رٹہ کے اندر ڈکٹیٹر شپ کی خواہشات کو پروان نہیں چڑنے دے گی ایس ایچ او شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے سے گریز کریں اور تھانے کو ن لیگ کا عقوبت خانہ بنانے کے بجاے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں وگرنہ عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے ذمہ دران لوگ فوری طور پر سیاسی خواہشات کے طور پر کٹنے والی ایف آئی آر ختم کروائیں وگرنہ آواز دبے گی نہیں حشر ہو گا۔