کھوئی رٹہ میں باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شدید بارش کے باعث کئی دکانداروں کی دکانوں میں پانی چلا گیا

پیر 20 جولائی 2020 21:40

ڈونگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) کھوئی رٹہ میں باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شدید بارش کے باعث کئی دکانداروں کی دکانوں میں پانی چلا گیا نالیاں بند ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر آ گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کی صفائی کا کوئی معیاری نظام موجود نہ ہونے کی وجہ سے جب بھی بارش ہوتی ہے بازاروں مارکیٹوں میں گندگی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں شہریوں کا اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ میں تیز بارش کے باعث جہاں گرمی کا زور ٹوٹا لوگوں نے سکھ کاسانس لیا وہی سڑکوں اور مارکیٹوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بھی لگ گئے بارش کا پانی کئی دکانوں کے اندر چلا گیا تاجر پریشانی کا شکار ہو گئے تاجروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بازاروں میں مارکیٹوں میں صفائی کا معیاری نظام بنایا جائے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر نالیوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ نالیوں کا پانی سڑکوں پر نہ آئے اور نہ گندگی کے ڈھیر لگیں تاجر اپنی مدد آ پ کے تحت بھی صفائی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں لیکن جب تک انتظامیہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لے گی نظام ٹھیک نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :