نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابراعظم ٹاپ 5 بلے بازوں کی فہرست سے باہر

بین سٹوکس نمبرون آل راؤنڈر بن گئے،بیٹسمینوں میں سٹیو سمتھ پہلے اور ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر براجمان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 جولائی 2020 15:57

نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابراعظم ٹاپ 5 بلے بازوں کی فہرست سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2020ء ) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جس کے تحت انگلینڈ کے بین سٹوکس نمبرون آل راونڈر بن گئے ہیں، وہ اینڈریو فلنٹوف کے بعد پہلے انگلش کرکٹر ہیں، جو یہ اعزاز پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں بھی بین سٹوکس ترقی پاتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ درجہ بندی کے لحاظ سے آسٹڑیلیا کے سابق کپتان سٹیو سمتھ پہلے اور بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ایک درجے تنزلی کے بعد اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے نیل ویگنر کا دوسرا نمبر ہے، جیسن ہولڈر کی تیسری پوزیشن ہے، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، محمد عباس کا 13واں نمبر ہے۔ دس بہترین آل راونڈرز کی لسٹ میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔