بھارت نے کشمیریوں کی زندگیوںکو اجیرن بنا دیا ہے ، وائس آف وکٹمز

منگل 21 جولائی 2020 18:13

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں وائس آف وکٹمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالقدیر ڈار نے کہا ہے کہ بھارت قتل عام ، ظلم و تشدد، گرفتاریوں اور ہراساں کئے جانے کو مقبوضہ علاقے میں ایک پالیسی کے طورپر استعمال کر رہا ہے جس سے کشمیری عوام خاص طور پر نوجوانوں کی زندگیاں اجیرن بن کر رہ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالقدیر ڈار نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک طالب علم پر ظلم وتشدد کی مذمت کی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیاء واچ سمیت تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوںکا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ وادی کا تفصیلی دورہ کریں۔

انہوں نے جنوبی کشمیر میں چھاپوں کے دوران درجنوں دیہاتیوں پر تشدد اورلوٹ مار کی بھی شدید مذمت کی۔