جمعیت علماء اسلام سندھ کو شہر قائد میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش

منگل 21 جولائی 2020 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2020ء) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد ، صوبائی نظماء محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث اور محمد سمیع الحق سواتی نے شہر قائد میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے بدامنی کی اس نئی اور خطرناک لہر کو قابو کرنے میں مکمل ناکام اور بے بس دکھائی دے رہے ہیں ، حالیہ صورتحال عوام کیلئے انتہائی اذیت ناک اور تکلیف دہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائ اسلام پی ایس 122 کے سیکرٹری جنرل محمد شریف گبول، قاری طلحہ زبیر سواتی، مولانا عبدالعلیم اظہر ، مولانا بختیار کاکڑ، حبیب الرحمن باجوڑی اور قاری اشرف مینگل کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، جے یو آئی پی ایس 122 ضلع غربی کے وفد نے انہیں بتایا کہ تھانہ گلشن معمار ، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سہراب گوٹھ اور تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود میں آئے روز ڈکیتیوں کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں ، یہ علاقے ڈکیت گروہوں کی آماجگاہ بنتے جارہے ہیں، درجن سے زائد افراد پر مشتمل لٹیروں کا ٹولہ آزادنہ لوٹ مار کی وارداتوں کیساتھ سرگرم ہوچکا ہے، یہ ٹولہ دن میں دکانوں پر دھاوا بولتا ہے اور رات بھر گھروں اور جانوروں کے باڑے ان کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں ، جبکہ مقامی تھانوں کے پولیس افسران جرائم پیشہ افراد کو روکنے میں مکمل ناکام اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، جے یو آئی کے وفد نے قائدین کو بتایا کہ گزشتہ شب تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود گل گوٹھ میں 8 تا 10 افراد پر مشتمل لٹیروں کے ٹولے نے دو مختلف جانوروں کے باڑوں اور گھروں پر دھاوا بولا ، اور بھاری اسلحے کے زور پر زدوکوب کرتے ہوئے فضل ربی ودیگر سے لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے جانور اور نقد رقوم چھین کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، دوسری طرف جے یو آئی تیئسر ٹاؤن کے رکن نورالرحمن ایوبی مراد گوٹھ ، تھانہ گلشن معمار کی حدود میں راہزنی کی واردات میں نقدی اور ضروری کاغذات سے محروم کردیئے گئے ایک اور واقعے میں جے یوآئی موکھی دریا خان گوٹھ کے رکن محمد خان سہتانی کو دن دیہاڑے شاہ مرید کے علاقے میں نقدی اور موبائل سے محروم کیا گیا ، رواں ہفتے اس کیعلاوہ لوٹ مار کے دیگر بیپناہ واقعات ہوئے ، جن میں ہر گزرتے روز کیساتھ اضافہ ہورہا ہے جے یوآئی رہنماؤں کے مطابق ان واقعات کی رپورٹس متعلقہ مقامی تھانوں میں درج کی جاچکی ہیں، مگر تاحال کوئی کاروائی عمل نہیں لائی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے پولیس اور انتظامیہ پر عوام کا اعتماد کا اٹھتا جارہا ہے ، جمعیت علمائ اسلام صوبہ سندھ کے رہنماؤں نے چوری راہزنی کے بڑھتی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق مہر ، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن ودیگر اعلی افسران سے ان واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ، اور لوٹ مار میں ملوث عناصر کو فوریبکیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہی