مشال قتل کیس کی سماعت آٹھ ستمبرتک ملتوی

منگل 21 جولائی 2020 23:14

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2020ء) پشاورہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں فریقین کوتیاری کاآخری موقع دیتے ہوئے سماعت آٹھ ستمبرتک ملتوی کردی ہے،گزشتہ روزپشاورہائیکورٹ میںمشال قتل کیس میں انسداددہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر اپیلوں پرکیس کی سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بینچ نے سماعت کا آغاز کیا تو دو نوں جانب کے وکلاء نے تیاری نہ ہونے پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،جس پر عدالت عالیہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر کوئی غذر قبول نہیں کیا جائے گا اور وکلاء کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنایا جا سکتا ہے،عدالت عالیہ نے فریقین کو آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔