لیویزاہلکاروں کے شہداء پیکج سے متعلق کیس میں ڈی سی پشاورکونوٹس جاری

منگل 21 جولائی 2020 22:35

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2020ء) پشاور ہائیکورٹ نے 2018میں شہید کیے جانے والے لیویز اہلکاروں کے ورثاء کو تاحال شہداء پیکج کی عدم فراہمی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر پشاورکو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے مسماة جمینہ وغیرہ کی رٹ پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ورثاء کے وکیل عباد الرحمن ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا گیا کہ 2018میں ایف آر پشاور سے لیویز اہلکاروں کو اغوا کرکے بعد میں انہیں قتل کردیا گیا تھا جبکہ شہدائپیکج کیلئے ورثا نے عدالت سے رجوع کی تاہم عدالتی احکامات کے باجود تاحال انہیں پیکج فراہم نہیں کیا گیا جس پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے اے اے جی سے مخاطب ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں کیاجارہاہے عدالت نے توہین عدالت کے تحت ڈپٹی کمشنر پشاور کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔