علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، سمسٹر خزاں2020ء کے پہلے مرحلے میں میٹرک)جنرل(،ْ میٹرک درس نظامی)ثانویہ عامہ( ،ْ ایف ای)جنرل(،ْ آئی کام اور ایف اے درس نظامی)ثانویہ خاصہ(کے طلباء کو کمپیوٹرائزڈداخلہ فار م ارسال

بدھ 22 جولائی 2020 12:49

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، سمسٹر خزاں2020ء کے پہلے مرحلے میں میٹرک)جنرل(،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2020ء کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک)جنرل(،ْ میٹرک درس نظامی)ثانویہ عامہ( ،ْ ایف ای)جنرل(،ْ آئی کام اور ایف اے درس نظامی)ثانویہ خاصہ(کے جاری (Continuing) طلباء کو کمپیوٹرائزڈداخلہ فار م ارسال کردیئے ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق فارم موصول نہ ہو نے کی صورت میںطلباء کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب داخلہ فارم آن لائن مکمل کرنے اور داخلہ فیس UBL,MCB,ABLاورFWB کی کسی بھی برانچ میں 31۔

جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی نے داخلے کے نئے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم حاصل اور جمع کرانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز/ر ابطہ دفاتراور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم اور پراسپکٹس ِیونیورسٹی کی ویب سائٹ https://online.aiou.edu.pk پر بھی موجود ہیں۔

پراسپکٹس سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن051-111-112-468 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔طلباء کو UBL,MCB,ABLاورFWBکی کسی برانچ میںفیس جمع کروانے کے لئے صرف چالان فارم پیش کرنا ہوگا۔چالان پُر کرتے وقت طلبہ کواپنا پروگرام کوڈ ٹِک کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ فیس جمع کروانے کے 48۔گھنٹے کے اندر طلبہ نے یونیورسٹی کو فارم اِس طریقے سے بھجوانا ہے۔

بنک کے واپس کردہ چالان)سٹوڈنٹ کاپی(کے ساتھ ایڈریس لیبل لگا ہوا ہے اِسے چالان سے الگ کرلیں۔چالان کی "یونیورسٹی کاپی" کو اپنے مکمل شدہ داخلہ فار م کے ساتھ لف کریںاور کسی لفافے میں ڈال کر چالان فارم سے جدا کیا ہواایڈرس لیبل اِس پر چسپاں کردیں۔یہ لفافہ اپنے قریبی پوسٹ آفس میں جاکر رجسٹری کروائیںاور رسید حاصل کریں۔واضح رہے کہ داخلے کے امیدواروں کو رجسٹری کے پیسے پوسٹ آفس کو نہیں دینے ،ْ یہ پیسے پہلے ہی یونیورسٹی پوسٹ آفس کو دے چکی ہے۔