شام میں پارلیمانی انتخابات، حکمران جماعت سرخرو

امریکانے ان انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

بدھ 22 جولائی 2020 13:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) شام میں حکمران بعث پارٹی نے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی غیر حتمی نتائج میں برتری حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی نتائج میں بتایاگیاکہ صدر بشار الاسد کی پارٹی نے ڈھائی سو نشستوں کی پارلیمان میں 177 پر کامیابی حاصل کی۔ الیکشن میں ووٹر ٹرن آئوٹ صرف تینتیس فیصد رہا۔ اتوار کو منعقدہ یہ انتخابات دمشق حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں کرائے گئے تھے۔ امریکی حکومت نے ان انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔