کراچی ،سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی ،کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گردگرفتار

ملزمان کا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی 6سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف ملزمان سے ایک ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی جس میں پولیس،سکیورٹی فورسزاور مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا خصوصی ٹاسک دیاگیا

بدھ 22 جولائی 2020 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2020ء) کراچی کے علاقے گولیمار میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، قتل ، اقدام قتل،اور سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گردوںکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ انچارج ٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ CTD علی رضا کے مطابق خفیہ اطلاع پر تھانہ گولیمار کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گردوں کاظم علی شاہ عرف شاہ جی، محمد ثاقب اختر ، عبیدالرحمن عرف زبیر، عمیر عرف خلیل اور شہاب عرف چھوٹا عرف صفدر عرف کاشف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی (حافظ قاسم رشید گروپ) سے ہے، جنہوں نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی 6سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ انکو ہدایات جیل سے حافظ قاسم رشید اور وسیم بارودی دیتے ہیں جن کی زیر سرپرستی کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کی 04 ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں بشمول انکے فعال ہو چکی ہیں جن کو پولیس،سیکیورٹی،اور مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا خصوصی ٹاسک دیاگیا ہے۔

ملزمان سے ایک عدد ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے جس میں ممکنہ ٹارگٹ کی تفصیلات درج ہیں، جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان دہشت گردوں نے وسیم بارودی کی ہدایات پر دیگر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں سے روابط اور مزید ٹیمیں بنانے کے ٹاسک پر بھی عمل پیرا تھے۔ جنکو آنے والے وقتوں میں کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور مذہبی افراد کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد آپس میں روابط کے لیئے فون کا استعمال نہیں کرتے ہیں.گرفتار ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف، 02 پسٹل 9mm اور 02 پسٹل 30بور بمعہ میگزین و متعدد راونڈز برآمد ہوئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہیاور مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہی.ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ جناب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے پولیس پارٹی کے لیئے تعریفی اسناد اور کیش انعامات کا اعلان کیا ہے۔#