جب چاہیں کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس بلا لیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایوان کو بریفنگ دینگے ، وزیر مملکت علی محمد خان

مقبوضہ کشمیر کی آبادی کوسازش کے تحت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،پانچ اگست کے دن کے حوالے سے ٹھوس تجاویز دینی چاہئیں ، راجہ ظفر الحق

بدھ 22 جولائی 2020 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ جب چاہیں کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس بلا لیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایوان کو بریفنگ دینگے ۔ بدھ کو سینٹ میں اپوزیشن اراکین کی تقریروں کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس بلائیں جب چاہیں ،اٴْس اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انشااللہ پاکستان کا جھنڈا سری نگر میں لہرائیں گے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پانچ اگست کو کشمیر پر سینیٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں گے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہاکہ کشمیری نہ صرف اپنے آپ کو آزاد کرانا چاھتے ہیں بلکہ وہ پاکستان کے ساتھ بھی رہنا چاھتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کی ابادی کو ایک سازش کے تحت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،پانچ اگست کے دن کے حوالے سے ٹھوس تجاویز دینی چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ فارن افیئر کمیٹی کو تجاویز تیار کرنی چاہے ۔چیئرمین سینیٹ نے مشاہد حسین سید کو تجاویز تیار کر نے کی ہدایت کردی