بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے وڈھ میں ہندو تاجر کے ٹارگٹ کلنگ کو ڈیتھ اسکواڈ کے بلوچ کش ایجنڈے کا حصہ قرار دیدیا

بلوچستان نیشنل پارٹی کے احتجاجی مظاہروں کے بھرپور حمایت کا اعلان

بدھ 22 جولائی 2020 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2020ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے وڈھ میں ہندو تاجر کے ٹارگٹ کلنگ کو ڈیتھ اسکواڈ کے بلوچ کش ایجنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کیا ہے انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے احتجاجی مظاہروں کے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام زونز کو تاکید کی ہے کہ 26 جولائی کو بلوچستان بھر میں پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کرے انہوں نے کہا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کو ایک دفعہ پھر فعال کرکے بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی یے تاکہ پرامن سیاسی عمل کا راستہ روک کر حقیقی سیاسی قوتوں کو کمزور کیا جاسکے ایسے واقعات کا مقصد اشتعال انگیزی کے زریعے سیاست عمل کے خلاف منفی پروپگنڈے کو پروان چڑھانا ہے سیاسی قوتوں کو کمزور کرکے منفی سماج دشمن عناصر کے زریعے نوآبادیاتی پالیسیوں کو دوام دینا ہے بی ایس او بلوچستان میں امن سیاسی کلچر کے فروغ و شعوری سرگرمیوں کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کرے گی ہندو سمیت تمام کمیونٹیز کے ساتھ کسی بھی ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہے انہوں نے مزید کہا یے بلوچستان میں جب بھی پرامن حقیقی سیاست کا رجحان پیدا ہوا سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے سیاسی عمل کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ان ہی سازشوں کے زریعے بلوچستان میں منشیات فروشی سماج دشمنی کے دیگر منفی عوامل کو تقویت دینے کی کوشش کی جارہی ہے سماج دشمن کاروائیوں کے زریعے حقیقی سیاسی عمل کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا تمام سیاسی کارکنوں کو ملکر سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا گا تاکہ ان چیلنجز کا منظم ہوکر مقابلہ کیا جاسکے ۔