حلقہ این اے 54 کی 8 یونین کونسل میں گلیوں کی پختگی کے لیے 500 ملین روپے مختص

جمعرات 23 جولائی 2020 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 کی 8 یونین کونسل میں گلیوں کی پختگی کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت داخلہ ڈویژن کے اس منصوبے کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی 8 یونین کونسل جن میں بوکڑہ، میرا سنبل جعفر، بڈھانہ کلاں، جنگی سیداں، سرائے خربوزہ، ترنول،گولڑہ شریف اور شاہ اللّٰہ دتہ کی یونین کونسل شامل ہیں ان میں گلیوں کی پختگی کے منصوبے کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے پر مجموعی طور پر 1500 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔