حلقہ این اے 54 میں دو نئے روڈز کی تعمیر کے لیے 130.162 ملین روپے مختص

جمعرات 23 جولائی 2020 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 میں آئندہ مالی سال 2020-21ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں داخلہ ڈویژن کے دو نئے روڈز کی تعمیر کے لیے 130.162 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت داخلہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 کے دیہی علاقوں میں دو نئے روڈز کی تعمیر کے لیے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں فنڈز مختص کیے گئے ہیں ان میں دربار سائیں مرچو سے شمس کالونی ریلوے روڈ کے لیے 81.162 ملین روپے جبکہ دوسرے منصوبے دھریک موری چوک سے اسلام مارکیٹ میرا جعفر تک روڈ منصوبے کے لیے 50 ملین روپے مختص کیا گیاہے جبکہ منصوبے پر مجموعی طور پر 192 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔