چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ انصاف فراہم کریں،مقتول کے بھائی کی اپیل

جمعرات 23 جولائی 2020 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2020ء) کوہاٹ روڈ بہادر گڑھی موسم خان کے رہائشی زاہد نے اعلی حکام سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 20جنوری 2019کو کوہاٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے میرے بھائی نجیب اللہ ولد حضرت شاہ پر فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے تھانہ بھانہ ماڑی میں ایف آئی آر درج کیا ہے جس پر ابھی تک کو ئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا بھائی ٹائرز کا کاروبار کرتا تھا اور کسی کے ساتھ کسی قسم کا مسئلہ نہیں تھا اور نجیب اللہ کے 3بچے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی جی پی خیبر پختو نخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور سمیت دیگر پولیس افسران کے کمپلینٹ سیل میں شکایت درج کی ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ ،گورنر خیبر پختو نخوا شاہ فرمان ،وزیر اعلی خیبر پختو نخوا محمود خان اور آئی جی پی خیبر پختو نخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سمیت دیگر اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم صویائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبورہوجا ئینگے ۔