اپنے کیرئیر میں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا ، کوئی پروڈیوسر ، ہدایتکار رسک لینے کیلئے تیار نہیںہوا‘ ندیم

فلم انڈسٹری میں تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ،شبنم کے ساتھ جوڑی کو بہت پسند کیا گیا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 24 جولائی 2020 11:24

اپنے کیرئیر میں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا ، کوئی پروڈیوسر ، ہدایتکار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا لیکن کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار رسک لینے کے لئے تیار نہیں ہوا ، فلم انڈسٹری میں تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن میری اور شبنم کی جوڑی نے بے پناہ مقبولت حاصل کی ،کام کے دوران جتنا پروفیشنل اداکارہ شبنم کو دیکھا اس طرح کی کوئی دوسری اداکارہ نہیں تھی ،شبنم ہمیشہ فلم کے سیٹ پر مقررہ وقت پر موجود ہوتی اور میں اکثر تاخیر سے فلم کے سیٹ پر پہنچتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں داخل ہوا تو اس وقت شبنم شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں اور بعد میں جب دوبارہ فلموں میں آئیں تو پھر ان کی اور میری جوڑی سب سے زیادہ مقبول ہوئی ۔ ندیم بیگ نے کہا کہ میں نے بابرہ شریف سمیت دیگر ہیروئنز کے ساتھ بھی فلموں میں کام کیا ۔ندیم بیگ نے کہا کہ میںفلمو ں میں ہیرو کے ساتھ ولن کا کردار بھی اداکرنا چاہتا تھا مگر کوئی پروڈیوسر اور ہدایتکار یہ رسک لینے کے لئے تیار ہی نہیں ہوا کیونکہ میرا امیج لوگوں کے ذہن میں صرف ایک ہیرو کے طورپر ہی چھایا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :