ٹی وی پر کام کرنے سے اسٹیج فنکاروں کے مالی حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں‘حسن مراد

25سے 30سال تک اسٹیج ڈراموں کے ذریعے فنکاروں کو وہ شہرت نہیں ملی جو نجی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ پروگراموںسے ملی

جمعہ 24 جولائی 2020 11:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2020ء) سینئر اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ 25سے 30سال تک اسٹیج ڈراموں کے ذریعے فنکاروں کو وہ شہرت نہیں مل سکی جو نجی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ پروگراموںسے ان کے حصے میں آئی اور آج اسٹیج کے ان اداکاروں کے نام اور شہرت دونوں پورے ملک میں پھیل چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اسٹیج کے ساتھ ٹی وی پر بھی کام کرنے سے فنکاروں کے مالی حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں ۔

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرا شوبز میں آنا ایک حادثائی پہلو تھا مجھے اسٹیج ڈرامے دیکھنے کا شوق تھا اور اکثر مال روڈ پر ایک ہوٹل میں ہونے والے ڈرامے دیکھنے جاتا تھا اور وہاں سے ہی جمیل بسمل مرحوم نے مجھے ڈرامے میں متعارف کروایا ۔ حسن مراد نے کہاکہ ہمیشہ وہی فنکار کامیا ب ہوتا ہے جو اپنے سینئر کی عزت کرتا ہے اور ان سے رہنمائی لیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :