پیداواری اخراجات میں کمی سے آم کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے،ہارٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی قلت کے باعث ایران کو آم کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، چیئرمین پی ایف وی عبدالمالک

جمعہ 24 جولائی 2020 11:56

پیداواری اخراجات میں کمی سے آم کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ کیا جا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) پیداواری اخراجات میں کمی سے آم کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ریجی ٹیبل ایکسپورٹرز ، امپورٹرز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی) کے چیئرمین عبدالمالک نے کہا ہے کہ ہارٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی قلت کے باعث ایران کو آم کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کو آم برآمد کرنے کے لئے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراسیس ضروری ہے تاکہ مطلوبہ ضروریات پوری کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 2019ء کے دوران ایران کو 30 ہزار میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا تھا جس سے 21 ملین ڈالر قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پیداواری اخراجات میں کمی سے آم کی برآمدات میں 30 فیصد کم از کم اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کے لئے ملک میں ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی سہولیات میں اضافہ کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف ایران بلکہ دیگر ممالک کو بھی آم کی برآمدات میں اضافہ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔