علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے امتحانات5 اگست سے شروع ہوں گے

جمعہ 24 جولائی 2020 12:25

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے امتحانات5 اگست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2020ء میں پیش کئے گئے فیکلٹی آف سائنس کے فیس ٹو فیس پوسٹ گریجویٹ پروگرامز)بی ایس ،ْ ایم ایس سی ،ْ ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی (کے فائنل امتحانات 5 اگست سے شروع ہوںگے۔طلباء کو رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں ،ْ رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ بھی کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق یہ امتحانات فیکلٹی کے اندر ہی منعقد ہونگے ،ْ نگرانی کے فرائض فیکلٹی ممبرز انجام دیں گے۔پرچوں کی مارکنگ بھی فیکلٹی ممبرزسے کروائی جائے گی۔ اِس اقدام سے امتحانی نظام میں شفافیت آئے گی اور نتائج مرتب کرنے میں تاخیر کی شکایات کا خاتمہ ہوگا۔امتحانی ہال میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا ،ْ طلباء سمیت امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ امتحانی ہال کے اندر طلباء کے بیٹھنے میں مقرر کردہ فاصلے کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :