نمر خان کا جڑواں بھانجوں کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 24 جولائی 2020 12:59

نمر خان کا جڑواں بھانجوں کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) اداکارہ نمر خان نے اپنے جڑواںبھانجوں کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جڑواں بھانجوں کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ خالہ کی جان ہو اور وہ ان سے بہت محبت کرتی ہیں۔انہوں نے بچوں کے اچھے مستقبل اور صحت مند زندگی کی دعا بھی کی۔ نمرہ خان ڈرامہ سیریل’’خوب سیرت‘‘ میںدکھائی دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :