کے الیکٹرک کمرشل میٹرز میں بھی اوور بلنگ کرنے لگ گیا

اوور بلنگ کے خلاف انڈس روٹ ملز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی

جمعہ 24 جولائی 2020 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2020ء) کے الیکٹرک کمرشل میٹرز میں بھی اوور بلنگ کرنے لگ گیا،اوور بلنگ کے خلاف انڈس روٹ ملز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کمرشل میٹرز میں بھی اوور بلنگ کرنے لگا گیااوور بلنگ کے خلاف انڈس روٹ ملز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیا کے یونٹس کے حساب سے فیکٹری کا بل تقریبا15 لاکھ روپے بنتا ہیکے الیکٹرک نے ادھر چارجز کے نام پر ایک کروڑ روپے کا بل بھیج دیا ہیمقررہ وقت پر بل کی عدم ادائیگی پر جرمانہ بھرنا پڑے گااس پہلے کے الیکٹرک آئی ایس پی اے نام سے چارجز لگا کر اضافی بل وصول کررہا تھا ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو آئی ایس پی اے کے نام سے چارجز وصول کرنے سے روکا تھا کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور اضافی چارجز وصول کرنے سے روکا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے اوور بلنگ کے خلاف متعدد فورمز سے رجوع کیا جاسکتا ہے،پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کریں عدالت نے درخواستگزار کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔