کرسٹوفر نولین کی ’فلم ٹینیٹ ‘کی نمائش ملتوی

جمعہ 24 جولائی 2020 19:22

کرسٹوفر نولین کی ’فلم ٹینیٹ ‘کی نمائش ملتوی
'لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2020ء) معروف امریکی فلمساس کرسٹوفرنولین کی فلم ٹینٹ کی نمائش کو تیسری بار ملتوی کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرسٹوفرنولین کی فلم ٹینٹ کو رواں سال 12اگست کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن ممکنہ طور پر اب اسے مزید ایک ماہ کی تاخیر کے بعد ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔واضع رہے کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندیوں کی وجہ سے بلاک بسٹر فلموں کی ریلیزکو موخر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :