شوبز میں سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہی: ہما علی

جمعہ 24 جولائی 2020 20:24

شوبز میں سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہی: ہما علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2020ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی خوبرو اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہے اور اب آئٹم سونگ کا رواج پروان چڑھ رہا ہے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ والد ممتاز ملک کا تعلق فلم انڈسٹری سے تھا مگر انہوں نے کبھی بھی میرے لئے سفارش نہیں کی البتہ کامیابیوں کے جس سفر کی جانب گامزن ہوں اس میں میرے والدین کی خصوصی دعائیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہما علی نے کہا کہ والدین نے ہمیشہ اس بات کی تلقین کی کہ صرف محنت سے اپنا نام بنانا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے اس بات کو پلے باندھ لیا ۔مجھے لاہور کے تمام تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور لوگ عزت و احترام دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری ابتداء فلم سے ہوئی تھی اور بعد میں اسٹیج کی طرف آئی جہاں مجھے پرستاروں کی جانب سے بے پناہ محبت ملی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی شہرت کے لئے شارٹ کٹ راستہ استعمال کرنے کی قائل نہیں رہی ،محنت سے سفر ضرور لمبا ہوتا ہے مگر اس میں انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :