لاہورمیں تھیٹرز کی بندش کے خلاف فنکاروں کا احتجاج

جمعہ 24 جولائی 2020 20:24

لاہورمیں تھیٹرز کی بندش کے خلاف فنکاروں کا احتجاج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2020ء) لاہور میں فنکاروں نے تھیٹرز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شدید مالی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، تھیٹرز فوری کھولے جائیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں تھیٹر فنکاروں نے قمیص اتار کر احتجاج کیا اور فنکاروں نے مطالبات جسم پر تحریر کر رکھے تھے۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ کسی کی ماں بیمار ہے اور کسی نے مکان کرائے پر لے رکھا ہے، نہ ماں کی دوا کے پیسے ہیں اور نہ مکان کا کرایہ ادا کرنے کی سکت ہے، حکومت تھیٹر کھولنے کا فوری اعلان کرے۔تھیٹر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں تھیٹر کھلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :