کورونا کے پیش نظر ہالی ووڈ فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئیں

مولان غیر معینہ مدت تک ملتوی، وارز سٹارز ، اواتار ایک سال تاخیر سے ریلیز کی جائینگی

ہفتہ 25 جولائی 2020 11:33

کورونا کے پیش نظر ہالی ووڈ فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) کورونا وباء کے پیش نظر ہالی ووڈ فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ، امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی نے آئندہ برس متوقع فلموں کی ریلیز میں تاخیر کا اعلان کر دیا ہے۔بھاری بجٹ کی فلم’مولان‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی، جبکہ وارز سٹار اور اواتارایک سال کی تاخیر سے ریلیز کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

فلم مولان کی ریلیز اس سے پہلے بھی دو بار ملتوی کی جاچکی ہے، نئی تاریخوں کے حساب سے اواتار کا سیکوئیل 2021ء کے بجائے دسمبر 2022ء میں، اور اسٹاروارز کی دسویں قسط 2022ء کے بجائے 2023ء میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کے ڈائریکٹر، معاون پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کیمرون جیمز کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے باعث لاس اینجلس میں اسپیشل ایفیکٹس کا کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے جس سے فلم کی ریلیز کی تاریخ متاثر ہوئی ہے۔ڈزنی کی فلم دی بلیک وڈوکی ریلیز بھی تاخیر کے بعد رواں سال نومبر میں متوقع ہے۔