امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹونے ادکار میکس ایہرچ سے منگنی کر لی

ہفتہ 25 جولائی 2020 12:38

امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹونے ادکار میکس ایہرچ سے منگنی کر لی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) معروف امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو نے اداکار میکس ایہرچ سے منگنی کر لی ۔ گلوکارہ ڈیمی لوواٹو نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ انہیں اداکار میکس ایہرچ کی صورت میں زندگی بھر کا ساتھی مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج میں باضابطہ طور پر کسی اور کا ساتھی بننے جا رہی ہوں۔ واضع رہے کہ گلوکارہ ڈیمی لیواتو نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر بھی شئیر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ لوواٹو نے اپنی انگلی پر منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔تصویر کے عنوان میں انہوں نے لکھا کہ مجھے شادی میں آپ کا ہاتھ قبول کرنے پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :