گلوکارہ ہیفا وہبی کا سابق مینیجر 40 لاکھ ڈالر چرانے کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 25 جولائی 2020 12:55

گلوکارہ ہیفا وہبی کا سابق مینیجر 40 لاکھ ڈالر چرانے کے الزام میں گرفتار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) لبنان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ ہیفا وہبیکا سابق مینیجر محمد وزیری کو رواں ہفتے فنکارہ کے 40 لاکھ ڈالر چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیفا وہبی نے رواں سال جون میں اپنے سابق مینیجر کے خلاف ایک مقدمہ دائر کراتے ہوئے بتایا کہ اس نے میری اجازت کے بغیر 40 لاکھ ڈالر نکالے ہیں۔ دورخواست کر کارروائی کرتے ہوئے گلوکارہ قاہرہ پولیس نے مینیجر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مینیجر سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔واضع رہے کہ گلوکارہ کے منیجر محمد وزیری نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ہیفا وہبی سے شادی کی ہے جس کا وہ کوئی واضع ثبوت نہیں پیش کر سکا۔

متعلقہ عنوان :