نیویارک کی کہانی لکھنے پر 50 ہزار ڈالرکے گوتھم ادبی انعام کا اعلان

ہفتہ 25 جولائی 2020 12:55

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) امریکہ کے منفرد شہر نیویارک کے بارے میں سب سے اچھی کہانی لکھنے والے کے لیے 50 ہزار ڈالر کے گوتھم ادبی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بزنس مین بریڈلے ٹسک اور سیاسی حکمت عملی کے ماہر ہاورڈ وولفسن نے بتایا کہ ان کے خیال میں نیویارک کے فنون لطیفہ اور نیویارک کے بارے میں لکھنے والے ادیبوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر ایسے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ گوتھم ادبی انعام کی رقم خود دیں گے اور اسے سالانہ بنیادوں پر کم از کم 10 سال جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پہلا انعام آئندہ سال موسم بہار میں فکشن یا نان فکشن کی ایسی کتاب کو دیا جائے گا جو نیویارک کے بارے میں ہوگی یا جس کی کہانی نیویارک کے گرد گھومے گیاور اس کے لیے ڈیڈلائن یکم نومبر مقرر کی گئی ہے۔واضع رہے کہ گوتھم ادبی انعام کے منصفین میں فلم میکر رک برنز، شاعر سفینا سنکلیئر اور نیویارک سٹی اسکولز کے سابق چانسلر ڈینس والکاٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :