متحدہ عرب امارات کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کے دوران 16.96 فیصد اضافہ

ہفتہ 25 جولائی 2020 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) متحدہ عرب امارات کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کے دوران 16.96 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں متحدہ عرب امارات کو1.462 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی جو مالی سال 2018-19ء کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.96 فیصد زیادہ ہے ،مالی سال 2018-19ء کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات کو 1.250 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھی۔

گزشتہ مالی سال میں صرف دبئی کوبرآمدات کا حجم 1.172 ارب ڈالر رہا، پیوستہ مالی سال میں دبئی کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 1.017 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ابوظہبی کو گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 119.21 ملین ڈالر، شارجہ کو 120.37 ملین ڈالر، راس الخیمہ کو82.64 ملین ڈالر اورفجیرہ کو 57.29 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح عجمان کو36.13 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی۔